اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

طلاق اور خراب مالی حالات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سلمان خان کے بھائی نے شرمناک کام کااعتراف کرلیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این ین آئی) بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے انڈین پریمیر لیگ میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے گزشتہ دنوں سٹے باز سونو جالان کو گرفتار کیا تھا جس نے انڈین پریمئر لیگ میں بالی وڈ سمیت کئی نامور شخصیات کی جانب سے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا تھا۔ممبئی پولیس نے سونو جالان کے اعتراف کے بعد ارباز خان کو انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی میں ملوث ہونے پر سمن جاری کیا تھا اور بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ارباز خان پر آئی پی ایل میں 2 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے ہارنے کا الزام ہے جس کا اعتراف انہوں نے تفتیش کے دوران کردیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے انسداد بھتہ سیل نے ارباز خان اور سونو جالان کو آمنے سامنے بٹھا کر بیان ریکارڈ کرایا جس پر اداکار نے سٹے بازی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق اور خراب مالی حالات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے جس کے باعث وہ شوقیہ طور پر سٹے بازی کرتے رہے۔اداکار نے کہا کہ ان کی شادی ٹوٹنے کی ایک وجہ سٹے بازی ہی ہے جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ سے متعدد بار لڑائی ہوئی جب کہ ان کے بھائی سلمان خان بھی اس عادت سے اس قدر ناراض تھے کہ ایک بار انہیں مارنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ارباز خان نے بتایاکہ سٹے بازی کی وجہ سے انہیں گھر میں بھی روک ٹوک کی جاتی تھی، ان کی سابق اہلیہ اور والد بھی مسلسل اس عمل سے روکتے تھے۔ بالی ووڈ اداکار نے بیان میں کہا کہ وہ 6 سالوں سے آئی پی ایل میں سٹے بازی کررہے ہیں اور گزشتہ سال 2 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے ہارنے کے بعد بھی سونو کے ذریعے پیسے جیتتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…