ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کی نئی فلم ریس 3 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریس 3 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ بھارتی روپے (انڈسٹری ٹریڈ تخمینے کے مطابق) کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا بجٹ 120 کروڑ روپے ہے اور اس کے سیٹلائیٹ ممکنہ طور پر 100 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں ٗاس طرح یہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی 85 فیصد بجٹ ریکور کرچکی ہے۔

ٹریڈ ایکسپرٹ اور فلم سازوں کے مطابق بڑے اسٹارز جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور اکشے کمار وغیرہ کی فلموں کے سیٹلائیٹ رائٹس ان اسٹارز کے نام کے باعث بہت بھاری رقم کے عوض فروخت کیے جاتے ہیں ٗریس 3 کے پروڈیوسیر رمیش تورانی نے سیٹلائیٹ رائٹس کی رقم بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بجٹ کی فلمیں جیسے ریس تھری کے سیٹلائیٹ اور ڈیجیٹل رائٹس بہت مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب بڑے اسٹارز کی جانب سے فلم کا معاوضہ لینے کی بجائے منافع میں سے حصہ لیا جاتا ہے۔سلمان خان اس حوالے سے خوش قسمت ہیں جو مختلف رپورٹس کے مطابق اپنی اگلی 4 فلموں کے حقوق ایک چینل کو 400 کروڑ روپے کے عوض فروخت کرچکے ہیں یعنی ہر فلم کے عوض سو کروڑ روپے۔اس منظرنامے میں بڑے اداکار باکس آفس منافع کا بڑا حصہ بلکہ سیٹلائیٹ رائٹس کے منافع کا بڑا حصہ اپنے نام کرلیتے ہیں اور پروڈیوسر کے ہاتھ کچھ زیادہ نہیں آتا۔ماہرین کے مطابق سلمان خان اگر اپنی فلموں کے حقوق پہلے ہی فروخت کردیں ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…