منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ ادا کار رنبیر کی بہن نے عالیہ کے لئے خصوصی تحفہ بھیج دیا ٗعالیہ کا خوشی کا اظہار

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ادا کار رنبیر کی بہن نے عالیہ کے لئے خصوصی تحفہ بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیر کپورنے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے عالیہ بھٹ سے مھبت کا اعتراف کر کے اس رشتے کے بارے میں میڈیا پر گردش کرتی ا فواہوں کو سچا ثابت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا تعلق اورمحبت نئی ہے اسے پھلنے دیا جائے۔ان دونوں کے ’نئے رشتے‘ پر شک یقین میں بدلتا تب دکھائی دیا جب عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی پارٹی رنبیر کپور کی جانب سے دی گئی ۔ دونوں فلم برہماستر کے لئے بلغاریہ میں موجود تھے، رنبیر کی ممی بھی خا ص طور پر اس پارٹی میں شرکت کیلئے ممبئی سے بلغاریہ پہنچیں۔عالیہ کے ساتھ پیاری پیاری اور محبت بھری تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، ان تصویروں میں ممی کے لیے عالیہ کا چھلکتا پیار کافی کچھ کہہ رہا تھا۔اب 25 سالہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیماکی جانب سے بھیجے گئے خصوصی تحفے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ردھیما جیولری ڈیزائنر ہیں اور دہلی کے بزنس مین کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے عالیہ کے لئے زمرد کا بریسلیٹ بھیجا ہے جس پر عالیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ردھیما کا شکریہ ادا کیا۔35 سالہ رنبیر کپورنے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کی خوب تعریف کی اور کہا کہ میں جب عالیہ کے کام کو دیکھتا ہوں ٗتو میری خواہش ہوتی ہے کہ میں بھی ایسا ہی کام کروں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…