ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اداکارہ کم کارڈیشین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے داماد جیرڈ کشنر سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کم کارڈیشن سے ملاقات کی، جس میں دونوں نے امریکا کے جیلوں میں قیدیوں کے اصلاحات اور انہیں ملنے والی سزاؤں کے قوانین میں بہتری سے متعلق ملاقات کی۔ خیال رہے کہ 2016 میں

ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 37 سالہ ٹی وی اسٹار و ماڈل کم کارڈیشین نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو سپورٹ کی تھی۔انتخابات میں جہاں کم کارڈیشین نے ہلیری کلنٹن کو سپورٹ کی، وہیں ان کے شوہر کینی ویسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سپورٹ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کم کارڈیشن سے ملاقات کے بعد ٹوئیٹ میں ان کے ساتھ وائیٹ ہاؤس کے اوول آفیس میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی ملاقات بہترین رہی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے اور کم کارڈیشین نے جیل اصلاحات اور قیدیوں کو ملنے والی سزاؤں میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی۔دوسری جانب کم کارڈیشین نے بھی ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ساتھ ہی کم کارڈیشین نے ٹوئیٹ میں اس امید کا اظہار بھی کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈرگ کے غیر متشدد کیس میں جیل میں قید 62 سالہ خاتون ایلیسا میری جوہنسن کو قانونی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیں گے۔خیال رہے کہ کم کارڈیشن نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…