آنجہانی سری دیوی کا بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری رد عمل سامنے آگیا

1  جون‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری ردعمل سامنے آگیا۔بالی ووڈ پر 80 سے 90 کی دہائی میں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی چند ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں ٹب میں ڈوب جانے کے باعث انتقال کرگئی تھیں، اْن کی موت کی خبر نے جہاں دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کیا

وہیں ان کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کو بڑے پردے پر دیکھنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا تاہم جھانوی کی فلم ’دھڑک‘ کا 25 منٹ کا شوٹ دیکھنے پر سری دیوی نے کیا ردعمل دیا تھا، جھانوی کپور نے اہم انکشاف کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربالی ووڈ ہیرو شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ ڈیبیو کررہی ہیں اور فلم کے حوالے سے جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ریلیز سے قبل ہی والدہ کو فلم کے کچھ حصے دکھائے گئے تھے جس کو والدہ نے باریک بینی سے دیکھنے کے بعد مجھے کہا کہ ’میرے چہرے پر مسکارا صحیح نہیں لگ رہا اور ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز چہرے پر استعمال کی جائے۔جھانوی نے انکشاف میں کہا کہ والدہ نے 25 منٹ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے مزید کہا تھا کہ فلم کا دوسرا حصہ پہلے حصے سے بالکل مختلف ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…