ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ اور فواد خان بھارتی میگزین کے سرورق کی زینت

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مقبول و رومانوی جوڑی ماہرہ اور فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں۔بولی وڈ میں جہاں خانز کے چرچے رہتے ہیں وہیں اب پاکستانی خانز یعنی ماہرہ خان اور فواد خان کے بھی بولی وڈ اور بھارت بھر میں چرچے رہتے ہیں۔اگرچہ سیاسی کشیدگی کے باعث

گزشتہ کچھ عرصے سے فواد اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی فنکار بھارتی و بولی وڈ منصوبوں میں نظر نہیں آ رہے۔تاہم ماہرہ اور فواد خان کے بھارتی مداح انہیں معروف فیشن میگزین کے سرورق پر دیکھ کر ضرور خوش ہوئے ہوں گے۔جی ہاں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان انڈیا ٹوڈے کے فیشن میگزین ’برائڈز‘ کے سرورق کی زینت بنے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان کے تیار کردہ لباس پہنے ہیں۔فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر میں ماہرہ اور فواد خان کو دیکھ کر کئی لوگوں کو ان کا مقبول ڈرامہ ’ہمسفر‘ یاد آگیا، جس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئیٹس میں کیا۔ماہرہ اور فواد خان کو ایک ساتھ فوٹوشوٹ میں دکھانے کے حوالے سے فیشن ڈیزائنر صدف فواد خان نے کہا کہ انہوں نے دونوں اداکاروں کے لباس کو خصوصی طور پر تیار کرکے ان کے فوٹو شوٹ کو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے۔صدف فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے فوٹو شوٹ کے لیے وہ عام لباس تیار کرکے انہیں عام جوڑے کی طرح دکھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…