اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

شاہ رخ کی فلم کیلئے ایشوریا اور دپیکا کے نام سامنے آ گئے

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بہت جلد اپنی اگلی فلم ‘سلیوٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے، جس میں ان کے ساتھ کام کرنے والی مرکزی اداکارہ کے لیے دو ٹاپ ہیروئنز کا نام سامنے آگیا ہے۔فلم ’سلیوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایشوریا رائے بچن اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا نام سانے آیا۔فلم سے قریبی ذرائع کے مطابق فلم ساز طویل عرصے

سے اداکارہ ڈھونڈ رہے تھے جنہوں نے ایشوریا اور دپیکا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلم کے ہدایت کار مہیش میتھائی جلد اس کی حتمی کاسٹنگ کا اعلان کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان سے قبل بولی وڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کو اس فلم میں مرکزی کردار کی آفر دی گئی تھی، تاہم انہوں نے پروڈیوسر کو تجویز دی کہ وہ ان کی جگہ شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کریں۔عامر خان نے شاہ رخ سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ بادشاہ کو قائل کیا کہ وہ فلم میں کام کرنے کی حامی دیں کیوں کہ اس کا اسکرپٹ بیحد شاندار ہے۔خیال رہے کہ فلم ’سلیوٹ‘ بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے جس میں شاہ رخ خان خلاباز کا کردار ادا کریں گے۔راکیش شرما ہندوستان کے پہلے ایئر فورس پائلٹ تھے، جنہوں نے 1984 میں خلاء کا سفر کیا تھا۔راکیش شرما ’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن‘ (آئی ایس آر او) اور ’سوویت انٹرکوسموس اسپیس پروگرام‘ کے مشترکہ پروگرام کے تحت خلاء میں گئے تھے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…