لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز اسٹار وارز کی نئی پیشکش ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ شائقین کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئی۔فلمی نقادوں کے مطابق اگرچہ فلم نے باکس آفس پر قبضہ جمالیا ہے لیکن جس بھرپور کارکردگی کی اس فلم سے امید تھی وہ پوری نہیں ہوسکی، فلم نے دنیا بھر سے اب تک تقریباً 150 ملین ڈالرز ہی کمائے ہیں
جو اس سے پہلے پیش کی جانے والی اسٹار وارز فلموں کی پہلے 3 دنوں کی کمائی میں سب سے کم ہے۔فلم ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ میں ایمیلیا کلارک اور ایلڈن ایلن رائیک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اسی فلم سیریز کے مشہور کردار ہان سولو پر مبنی ہے۔ 250 ملین ڈالرز سے بنائی جانے والی فلم آنے والی دنوں میں کتنی کمائی کر پائے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔