جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

ایک فلم کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے معاوضہ لینے والے اداکارکی واپسی

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ اسٹار ڈینئیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ کے کردار میں واپس لوٹ رہے ہیں اور لوگوں کا اس انتظار بھی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ معروف ہیرو اس فلم کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر زیرو زیرو سیون کے کردار کے لیے ڈینیئل کریگ کو 50 ملین برطانوی پاؤنڈز (ساڑھے 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا معاوضہ دیا جارہا ہے۔برطانوی روزنامے مررر کی ایک

رپورٹ کے مطابق 50 سالہ اداکار اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہوں گے جبکہ اداکاری کے معاوضے سے ہٹ کر انہیں انڈورسمنٹ اور منافع میں سے بھی حصہ ملے گا۔اس سے قبل 2015 کی جیمز بونڈ فلم’’اسپیکٹر‘‘ میں کام کرنے پر انہیں 37 ملین پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔اس فلم کا دورانیہ ممکنہ طور پر 2 گھنٹے اور 20 منٹ ہوگا یعنی ہولی وڈ اداکار کو فی منٹ 3 لاکھ 57 ہزار پآنڈز (ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی ادائیگی کی جائے گی۔اگر انہیں واقعی اتنا معاوضہ ملتا ہے تو وہ دیگر اداکاروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیں گے جو ماضی میں جیمزبونڈ کا کردار ادا کرچکے ہیں۔سین کونری کو 6 جیمز بونڈ فلموں کے لیے 7 ملین پاؤنڈ ادا کیے گئے تھے، راجر مور کو 7 فلموں کے لیے 17 ملین پاؤنڈز جبکہ جارج Lazenby کو ایک فلم کے لیے 72 ہزار پاؤنڈز معاوضہ دیا گیا۔ٹموتھی ڈالٹن کو 2 فلموں کے لیے 4 ملین پاؤنڈز جبکہ Brosnan Pierce کو 4 فلموں کے لیے 13 ملین پاؤنڈز ادا کیے گئے۔جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع ہوگی اور یہ آئندہ سال چوتھی سہ ماہی کے دوران ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔اس فلم کی ہدایات اسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ڈینی بوائل دیں گے، جن کو اس کے لیے 7 ملین پاؤنڈز ادا کیے جائیں گے۔جیمز بونڈ کی آخری فلم اسپیکٹر نے دنیا بھر سے 700 ملین پاؤنڈز کا بزنس کیا تھا جبکہ اسکائی فال نے 900 ملین پاؤنڈز سے زیادہ بزنس کیا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…