ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ارجن رامپال نے اہلیہ سے 20 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال نے اہلیہ مہر جیسیا کیساتھ 20 سالہ زندگی کے طویل سفر کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال اور اْن کی اہلیہ مہر جیسیا کے درمیان کافی عرصے سے مختلف معاملات پر چپقلش چل رہی تھی جس کے بعد دونوں فنکاروں نے

علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔اداکار ارجن رامپال اور مہر جیسیا نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ’زندگی کے اس 20 سال حسین اور پیار سے بھرے سفر کو ہم آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی اپنی منزل کی جانب جانا چاہئے کیوں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط اور مستحکم رہے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی ایسے ہی رہیں لیکن اب ہم ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب ہم دونوں ایک دوسرے سے دور دو الگ الگ فرد ہیں اور یہ بیان دیتے ہوئے عجیب محسوس کررہے ہیں لیکن یہ ہماری زندگی کا رخ ہے جہاں سچائی گم ہوچکی ہے جب کہ ہم ایک فیملی ہیں اور ہمارا پیار ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ رہے گا اور ہم ہمیشہ اپنی بیٹیوں مہیکا اور مائرہ کے لئے ہر وقت موجود رہیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے سپر ماڈل مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی جس سے اْن کی دو بیٹیا مہیکا اور مائرہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…