بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

جان لیوا مرض میں مبتلا عرفان خان کی تازہ تصویر وائرل

datetime 28  مئی‬‮  2018 |

لندن (این این اائی) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عرفان خان کی تازہ تصویر سامنے آگئی، اپنی منفرد اور جاندار اداکاری سے فلم بینوں کے دل میں گھر کرنے والے عرفان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔کچھ ماہ پہلے اداکار عرفان خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ ’’نیورو اینڈو کرائن ٹیومر‘‘ نامی بیماری میں مبتلا ہیں، جو آنتوں کے کینسر کی ایک قسم ہے۔ اس کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑنے سے متعلق خبروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آج تک جاری ہے۔تاہم اب ان کی تازہ تصویر

سامنے آئی ہے، دنیا نیوز کی اینکر پرسن زینب عباس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے معروف اداکار عرفان خان کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کے سپر سٹار لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تازہ تصویر سے عرفان خان کی صحت سے متعلق غلط افواہوں کی تردید ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدار نے بھی کہا تھا کہ ان کے شوہر اپنی بیماری سے کسی’’جنگجو‘‘کی طرح لڑ رہے ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…