ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فلم کی کامیابی اور فلاپ ہونا ایسا عمل ہے جس پر کسی کا کنٹرول نہیں، ریجا علی

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ ریجا علی نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ریجا علی نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مجھے بھی جب کوئی اچھا کردار آفرہوگا تو ضرور کام کرونگی، لیکن فلموں میں آئٹم سانگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب کردارنبھانے پر ناظرین کا پیار اکثر آؤٹ ڈور شوٹنگزپرملتا رہتا ہے۔

کوئی اپنی فیملی کے ساتھ تصویربنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کا پیارہی ہوتا ہے۔ جوان کے مخلص جذبات کے ذریعے اس تک پہنچتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے ، اس کوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ریجا علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں فلمسازی کا اپنا کلچرہے اوروہاں پرکام کرنے والی اداکارائیں اس کے مطابق بولڈ سین فلماتی اورملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جب کہ مجھے ایسے کردارکرنے کا کوئی شوق نہیں ، جس سے میرے کام کوپسند کرنے والے ناظرین کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔ میں شوبزسے وابستہ ضرورہوں لیکن مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے ، اس لیے میں اس طرح کی آفرزکوقبول نہیں کروں گی، جومیرے مزاج کے خلاف ہوں۔ریجا علی نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے بھارت میں دھوم مچارکھی ہے۔ بھارت میں بسنے والے لوگ بڑی تعداد میں اب پاکستانی ڈرامہ دیکھتے ہیں اوران کی جانب سے پسندیدگی اورنیک تمناؤں کے پیغامات سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچتے رہتے ہیں، جن کودیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…