پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیہا دھوپیا نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتادی

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سنگھ سے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتادی۔ بھارت بھر میں اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کے چرچے زباں زد عام تھے کہ ان کی شادی کے 2 روز بعد ہی نامور اداکارہ نیہا دھوپیا نے اچانک اپنے دوست انگد بیدی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا اور اس شادی کی ہلچل میڈیا پر کئی دن تک چھائی رہی جب کہ انہیں دنیا بھر سے مبارکباد بھی دی گئی۔

ایک طرف جہاں مداحوں نے دونوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد کے پیغامات بھجوائے وہی بہت سے لوگوں نے انہیں یہ اچانک شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا، کچھ لوگوں نے اپنے سے چھوٹی عمر کے لڑکے سے شادی کرنے پر نیہا دھوپیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی شادی سے متعلق طرح طرح کی سوالات اٹھنے لگے تاہم اداکارہ نے تمام سوالات کے جوابات دے دیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کا کہنا تھا کہ ’صرف میرے دوست وغیرہ جانتے تھے کہ انگد میرے لئے جذبات رکھتے تھے جو کہ صرف یک طرفہ تھا اور آخر تک ایسا ہی رہا جب کہ انہوں نے چار سال قبل مجھے شادی کی آفر کی تھی لیکن اس وقت مجھے کسی اور میں دلچسپی تھی اور ہم ایک طرح کے رشتے میں تھے تاہم چار سال بعد انگد نے مجھے دوبارہ شادی کی آفر کی اور اس بار انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنے چال سال ضائع کر چکا لہذا اب شادی کے علاوہ کوئی کسی اور رشتے میں رہ کر مزید سال ضائع نہیں کرنا چاہتا۔اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہمیشہ صحیح وقت اور صحیح جگہ کا انتظار رہتا تھا اور گزشتہ چال سالوں میں انگد میں خاصی تبدیلیاں دیکھی تھیں اب ہمارے درمیان دوستی سے بڑھ کر ایک رشتہ قائم ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں اْن لوگوں کی طرح نہیں جو اپنی ہر بات سوشل میڈیا پر بتا دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار انگد بیدی نے 2011 میں فلم ’فالتو‘ کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا جوکہ اب تک کئی فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکا ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…