نیو یارک (این این آئی)نیویارک کی ایک عدالت نے جنسی الزامات پر گرفتار مشہور پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کو نقد 10لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت پر رہائی دے دی ۔وائن اسٹائن کو امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی عدالت میں ہتھکڑی پہنا کر لایا گیا۔ عدالت کے حکم پر انہوں نے گرفتاری پیش
کرتے ہوئے اپنا پاسپورٹ بھی جمع کرا دیا ٗوائن اسٹائن کو جنسی زیادتی اور سیکس کرائم کی فرد جرم کا سامنا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیت وائن اسٹائن کی کئی فلموں کو آسکر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ضمانت کی منظوری کے وقت وہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔