جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

مورگن فری مین پر 8 خواتین کا ہراساں کرنے کا الزام

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ کے چند بڑے اداکاروں میں سے ایک مورگن فری مین پر 8 خواتین نے نامناسب رویے اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق 8 خواتین کی جانب سے مورگن فری مین کے خراب رویے کا تذکرہ کیا گیا۔الزام لگانے والی ایک خاتون 2015 میں اداکار کے ساتھ فلم’’گوئنگ ان اسٹائل‘‘ میں پروڈکشن اسسٹنٹ کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

اور انہوں نے سی این این کو بتایا کہ وہ مورگن فری مین کے ہاتھوں کئی ماہ تک ہراساں ہوئیں۔انہوں نے بتایا اداکار مسلسل اسکرٹ اوپر کرنے کی کوشش اور نامناسب سوالات پوچھتے۔تاہم ایک اور سنیئر اداکار ایلن Arkin کے اعتراض پر مورگن فری مین نے تبدریج خاتون کو تنگ کرنا چھوڑ دیا۔ایک اور پروڈکشن اسٹاف ممبر اور اسسٹنٹ، جنھوں نے 2012 میں مورگن فری مین کے ساتھ فلم ’’ناؤ یو سی می‘‘ میں کام کیا، نے بتایا کہ انہیں ایسے لباس پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے، جن سے جسم نمایاں ہوتا۔خاتون کا کہنا تھا وہ ہمارے جسموں پر تبصرہ کرتے، وہ چاہتے تھے کہ ہم کسی قسم کا لباس نہ پہنیں۔3 دیگر متاثرہ خواتین انٹرٹینمنٹ رپورٹرز ہیں، جن میں سے ایک سی این این کی انٹرٹینمنٹ رپورٹر Melas Chloe ہیں جو اس وقت مورگن فری مین کے ہاتھوں ہراساں ہوئیں، جب وہ 6 ماہ کی حامل تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک تقریب کے دوران ہولی وڈ اداکار نے انتہائی غیر اخلاقی جملوں سے انہیں ہراساں کیا اور یہ پورا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہوا۔مورگن فری مین کے ترجمان نے اس حوالے سے ردعمل دینے سے انکار کیا۔مورگن فری مین گزشتہ سال اکتوبر میں می ٹو تحریک کے بعد سے ان اسٹارز کی فہرست میں نیا اضافہ ہیں، جن پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…