جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی فلموں پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی فلم ڈسٹری بیوٹرز کو فلمیں خریدنے اور سینما گھروں میں نمائش سے روک دیا گیا، سخت ترین احکامات جاری

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے عید الفطر اورعید الاضحیٰ پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کی ثقافت اور فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے عید الفطر اورعید الاضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی فلموں پر یہ پابندی مختصر ہوگی۔بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید الفطر پر کیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی البتہ ذرائع کا

کہنا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے سے ہوگا جو دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھارتی فلمیں نہ خریدنے اور سینما گھروں میں نہ لگائے جانے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے اس عید کے موقع پر بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ ریلیز ہورہی ہے جو حکومتی فیصلے کے بعد پاکستان میں نہیں لگے گی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…