پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑ گیا

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور فیشن ماڈل فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فریال نے شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ مجھے اسپین لے چلو۔اس سیلفی میں فریال تھوڑے بولڈ اسٹائل کی پرنٹڈ شرٹ میں نظر آئیں۔

تاہم یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہی 26 سالہ فریال مخدوم پر تنقید شروع ہوگئی کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران یہ سیلفی کیوں پوسٹ کی۔ایک صارف نے لکھاکہ یہ رمضان ہے، اسپین جانے کے بجائے آپ کو نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے جس پر فریال نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ آپ اپنے گناہوں کی فکر کریں ٗ انہوں نے مسکراتا ہوا ایموجی بھی لگایا۔کسی نے کہاکہ بہن پہلے حجاب لے لیں تو کسی نے فریال کے کپڑوں اور بولڈ انداز پر بھی تنقید کی۔کچھ لوگوں نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چاہے فریال چھٹیاں منانے اسپین جائیں یا کسی اور جگہ پر، یہ ان کی مرضی ہے، رمضان کسی پر سفری پابندیاں نہیں لگاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…