جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امیدہے ایک دن لوگ پاکستان اور بھارت سے متعلق سوالات کرنا بند کر دیں گے‘ ماہرہ خان

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانز(این این آئی ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن لوگ ان سے پاکستان اور بھارت سے متعلق سوالات کرنا بند کردیں گے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ایک بار پھرقریب آسکتے ہیں، بطور پاکستانی فنکار ہم پر بالی ووڈ میں پابندی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں

سے تعلق رکھنے والے فنکار بیرون ممالک ایک دوسرے سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں۔ماہرہ خان نے کہا پاکستان اور بھارت میں بہت ساری چیزیں مشترکہ ہیں، دونوں جانب کے لوگوں کی زبان تقریباً ایک جیسی ہے، ہم جب بات کرتے ہیں تو زبان ایک لگتی ہے اور جب ہم بیرون ممالک ایک دوسرے سے ملتے ہیں اس وقت احساس ہوتا ہے ہم میں کچھ بھی مختلف نہیں ہے۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن مجھ سے بہت گرمجوشی سے ملیں اور ہم دونوں نے ایک دوسرے کے بچوں کے بارے میں پوچھا۔ماہرہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ہمیں فلموں اورموسیقی کے ذریعے ایک دوسرے سے اشتراک کرنا چاہیے کیونکہ ہماری زبان اور ہماری موسیقی تقریباً ایک جیسی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان بالآخر بھارت اور پاکستان ہیں۔امید کرتی ہوں ایک دن آپ مجھ سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال نہیں پوچھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…