پریانکاچوپڑا بغیر کسی سپورٹ کے اپنی محنت سے اونچائی تک پہنچیں

24  مئی‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو بغیر کسی کے سپورٹ کے اپنی محنت سے ہندی سینما کی اونچائی تک پہنچی۔انہوں نے صرف بولی وڈ میں ہی نہیں بلکہ ہولی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنالی ہے، اداکارہ کو اپنے امریکی شو کوائینٹیکو کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خوب مقبولیت ملی۔پریانکا چوپڑا کا نام 2019 کی سب سے بڑی بولی وڈ فلم ’بھارت‘ کے ساتھ بھی جڑ چکا ہے ۔

جس میں وہ کئی سالوں بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔یقیناً اتنی کامیابیوں سے قبل پریانکا چوپڑا کو سینما میں یہ مقام حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑی ہوگی، جبکہ انہیں بہت سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔پریانکا نے اس حوالے سے ایک انٹرویو دیاجس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں بولی وڈ میں انٹر ہوئی، ہر کوئی کسی نہ کسی مشہور شخصیت کا رشتہ دار تھا، کسی بھی پروڈکشن ہاؤس میں داخل ہونا بیحد مشکل ہوجاتا ہے جب آپ ایک ایسے اداکار ہوں جس کا تعلق کسی فلمی خاندان سے نہ ہو۔یاد رہے کہ ہریانکا چوپڑا اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں، جو اپنی والدہ کے ساتھ پروڈکشن کمپنی پرپل پیبل پکچرز کے بینر تلے فلمیں پروڈیوس کررہی ہیں۔اپنی پروڈکشن کمپنی کے حوالے سے پریانکا نے بتایا کہ ’میرے پروڈکشن ہاؤس کو اس خیال کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا، اس کمپنی میں اب تک جتنے بھی ہدایت کاروں کے ساتھ میں نے کام کیا، وہ سب نئے تھے۔خیال رہے کہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں جب پریانکا چوپڑا بولی وڈ میں اقرباء پروری پر بات کررہی ہوں۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ’جب میں فلموں کا حصہ بنی، تب میں مس ورلڈ کا خطاب جیت چکی تھی، مجھے شروع میں چند فلمیں آسانی سے آفر ہوئیں، لیکن میں جانتی تھی کہ اگر کسی مقبول شخصیت کی بیٹی کو ان فلموں میں کاسٹ کیا جانے کا ارادہ ہوتا تو مجھے ان سے باآسانی نکالا جاسکتا تھا ‘۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کے علاوہ بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کئی مرتبہ بولی وڈ میں اقرباء پروری کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں۔کنگنا رناوٹ نے ہدایت کار کرن جوہر کو بھی ایسا کرنے پر کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا، کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون کا شمار ان کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے آج بولی وڈ میں یہ مقام حاصل کیا۔تاہم ان کے ساتھ موجود کئی ایسی اداکارائیں بھی ہیں، جو اپنی محنت سے آگے تو بڑھی البتہ انہیں پہلا موقع انڈسٹری سے تعلق رکھنے کے باعث آسانی سے ملا۔ان اداکاراؤں میں کرینہ کپور، سونم کپور، عالیہ بھٹ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…