ہالی ووڈ فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کر سکتے ہیں، سوہائے علی ابڑو

24  مئی‬‮  2018

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکاربہت کچھ کرسکتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی آبڑونے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو اگربہترانداز سے ٹی وی، فلم اورکمرشلزمیں متعارف کروایا جائے تویہی مستقبل میں سپراسٹاربن کرسامنے آئینگے۔ مگرہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا۔ بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔

سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے معروف فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیکاروں کو کچھ نئے انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھیں اپنے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوبھی تیارکرنا ہوگا۔ ہمیں ایسے نوجوانوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے جوواقعی ہی اس پروفیشن کیلیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جس طرح پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں نے پڑوسی ملک میں کام کرتے ہوئے اپنانام اورمقام بنایا ، اسی طرح ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کرسکتے ہیں، لیکن اس کیلیے سب سے زیادہ ضروری بات عملی طورپرکام کرنے کی ہے اوراس کے ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ کام کروانے کی ہے۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے، اس وقت تک ترقی اورآگے بڑھنے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…