بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

میں نے بہت سی خواتین کو مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتے دیکھا ہے‘سونیا حسین

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین ایک بہترین فنکار ہیں، انہوں نے ’مور‘ اور ’ایسی ہے تنہائی‘ جیسے کئی پروجیکٹس میں شاندار پرفارمنس دی، وہ اپنے کیریئر میں بہت سے ایسے پروجیکٹس کا حصہ بن چکی ہیں جن میں سماجی مسائل پر غور کیا گیا ہو۔سونیا حسین کا اگلا ڈرامہ بگ بینگ پروڈکشن کمپنی کے بینر تکے بنایا جارہا ہے، جس میں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ جیسے سنگین

معاملات جرائم پر نظر ڈالی جائے گی۔اس ڈرامے کی کہانی کا آغاز سونیا حسین کے کردار سے ہوگا، ایک سادہ سی لڑکی جو کم عمر لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی گواہ ہوگی اور اس کے باوجود مجرموں کو اپنی آنکھوں کے سامنے آزاد گھومتا دیکھے گی۔تاہم بعدازاں وہ ان لڑکیوں کے لیے انصاف حاصل کرنے لڑائی لڑے گی، اور لوگوں کو احساس دلائے گی کہ مل کر ان مجرموں کے خلاف باآسانی ایکشن لیا جاسکتا ہے۔سونیا نے بتایا کہ یہ کردار میرے دل کے بہت قریب ہے، میں نے خود بہت سی خواتین کو مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتے دیکھا ہے، میں چاہتی ہوں کہ تبدیلی آئے اور میں اس کے لیے اپنا کردار نبھا رہی ہوں، معاشرے میں تبدیلی آئے گی تو خواتین آزادی سے گھوم سکیں گی جب انہیں کسی قسم کا ڈر نہیں ہوگا اور نہ ہی ان پر کوئی الزام لگا پائے گا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مائیں، بیٹیاں، بہنیں اور بیویاں یہ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کا احترام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے، میں چاہتی ہوں ہمارے ملک میں ایسا قانون بنے جہاں مجرم اس قسم کے جرائم کرنے سے قبل ان کی خطرناک سزاؤں سے ڈریں۔سونیا کے مطابق ’خوشی ہے کہ مجھے اس طرح کے پروجیکٹس آفر کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعے میں اچھی طرح پرفارم کرسکوں۔سونیا حسین اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس میں محسن عباس، ثانیہ سعید، ساجد حسن اور طارق جمیل اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…