جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری‘ ‘ کا تیسرا سیکوئل بنانے کا حتمی فیصلہ

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ہدایت کار اندرا کمار نے مشہور زمانہ کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔ بالی ووڈ میں کامیڈی فلموں کو پروان چڑھانے والی فلم ’ہیرا پھیری‘ کو ریلیز ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن آج بھی اس فلم کو دیکھا جائے تو بوریت محسوس نہیں ہوتی جس کی اصل وجہ فلم میں اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹھی کی کیمسٹری ہے جنہوں نے

اپنی کامیڈی سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنادیا جب کہ یہ جوڑی ایک بار پھر فلم کے تیسرے سیکوئل میں تہلکہ مچانے کے لئے آرہی ہے۔فلم پروڈکشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں اداکاروں کی رضامندی کے بعد اس پروجیکٹ(ہیرا پھیری) کو گزشتہ ماہ حتمی قرار دے دیا گیا تھا، اس بار ’مستی‘ اور ’دھمال‘ جیسی کامیڈی فلموں کے ہدایت کار اندرا کمار اپنے تجربات سے فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل کو سر انجام دیں گے تاہم اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع کی جائے گی جو اگلے سال کے فروری تک جاری رہے گی جب کہ فلم 2019 کے وسط میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔معروف ہدایت کار اندرا کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے تیسرے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’نامور کامیڈین کے ساتھ فلم ہیرا پھیری کا پروجیکٹ شروع ہونے والا ہے جس کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔اس سے قبل فلم کے تیسرے سیکوئل میں اکشے کمار کی جانب سے زیادہ معاوضہ طلب کرنے پر اْن کی جگہ جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی تاہم ایک بار پھر اکشے کمار کو واپس فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیڈی سے ہلچل مچانے والی فلم ’ہیرا پھیری‘ 2000 میں ریلیز کی گئی جس کی مقبولیت کی وجہ سے 2006 میں فلم کا دوسرا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ بنایا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…