ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

میں فیمینسٹ نہیں بلکہ مساوات چاہتی ہوں‘سونم کپور

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور خان کی پہلی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘ یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے، جس کے بارے میں کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ صرف لڑکیوں کے طرز زندگی کی نمائش کے لیے نہیں بنائی گئی۔فلم کی کاسٹ میں موجود سونم کپور نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فلم میں خواتین کو مرکزی حیثیت ضرور حاصل ہے مگر یہ صرف نوجوان لڑکیوں کے لیے مخصوص فلم نہیں۔

انہوں نے فیمینسٹ کی وضاحت ان الفاط میں کی، ’ایسی خاتون جو حقوق نسواں پر یقین رکھتی ہے اور اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا انتخاب کرتی ہیں وہ فیمینسٹ ہیں۔فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور بھی اسی سے ملتے جلتے خیالات کا اظہار کرتی ہیں اور متعدد بار وہ میڈیا کی جانب سے ماں بننے پر کیرئیر متاثر ہونے کی رپورٹس پر غصے کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔وہ جسمانی وزن میں اضافے، ماں بننے پر شرمندہ کرنے اور خواتین کے یکساں حقوق پر بھی موقف بیان کرچکی ہیں۔تاہم کرینہ کپور نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک بیان دیا جسے سن کر یقیناً ان کے مداح کافی حیران ہوں گے، اداکارہ نے کہا کہ ‘میں فیمینسٹ نہیں بلکہ میں مساوات چاہتی ہوں۔ویرے دی ویڈنگ کے میوزک لانچ کے موقع پر کرینہ کپور سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں فیمینسٹ کا مطلب کیا ہے تو ان کا کہنا تھا ‘میں مساوات پر یقین رکھتی ہوں، میں خود کو حقوق نسواں کی داعی نہیں کہتی، میں ایک عورت ہوں اور اس سے بڑھ کر ایک انسان ہوں، مگر میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ کرینہ کپور ہونے سے ہٹ کر مجھے سیف علی خان کی بیوی ہونے پر زیادہ فخر ہے۔فلم کی پروڈیوسر ریہا کپور نے اس موقع پر کرینہ کی مدد کی۔ان کا کہنا تھا کہ کرینہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فیمینسٹ ہیں؟ اس کی تعریف کیا ہے؟ ایک فیمینسٹ وہ ہے جو یقین رکھتی ہو کہ لڑکے اور لڑکیاں مساوی حیثیت کے حامل ہیں، یہ میری نظر میں فیمینسٹ کی حقیقی تعریف ہے۔فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…