جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خطرناک اور سنسنی خیز مناظر ایکشن فلم کی جان ہوتے ہیں

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کی فلم ’’ایوینجر‘‘ میں اداکاروں کے ’’اسٹنٹ مین‘‘ کے لیے ایسے افراد کا انتخاب کیا گیا ہے جو ہو بہو اداکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ہالی ووڈ کی فلمیں ایکشن اور تھرل کی وجہ سے مشہور ہیں کیوں کہ فلم میں خطرناک اور سنسنی خیز مناظر کو شامل کیا جاتا ہے جو ایکشن فلم کی جان ہوتے ہیں۔

اور اس کی وجہ سے ہی مداح فلم کو پسند کرتے ہیں ۔ اگر کسی فلم میں یہ چیزیں نہ ہوں تو پھر اسے ایکشن فلم ہی تصور نہیں کیا جاتا۔عام طور پر فلم دیکھنے والے مداح اداکاروں کو اپنی جان خطرے میں ڈالتے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور ان کی بہادری پر خوب واہ واہ کرتے ہیں، مداح فلم میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ وہ فلم کی ایک بڑی حقیقت سے بے خبر رہتے ہیں کہ اپنی جان پر کھیلنے والے اصل میں ان اداکاروں کے رْوپ میں دوسرے فنکار ہوتے ہیں جسے فلم انڈسٹری میں ’’اسٹنٹ مین‘‘ کہا جاتا ہے یہ فن کار اداکاروں کی جگہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر خطرناک مناظر عکس بند کرتے ہیں۔ہالی ووڈ کی فلم ’’ایوینجر‘‘ میں بھی اداکاروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے خطرناک مناظر کو عکس بند کرنے کے لیے ’’اسٹنٹ مین‘‘ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فنکار ہوبہو اداکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔اس تصویر میں فلم ’’تھور‘‘ کے مرکزی ہیرو کرس ہیمس ورتھ اپنے اسٹنٹ بوبی ہولینڈ کے ساتھ ہیں جن کے درمیان حیرت انگیز شباہت موجود ہے۔فلم ’’ہلک‘‘ کا کردار ادا کرنے والے مارک بفیلو اپنے اسٹنٹ مین اینتھونی مولینیاری کے ساتھ ایک خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ایوینجر کے ایک اور کردار اینھونی میکی عرف فالکن اپنے اسٹنٹ آرون ٹونی کے ساتھ ہیں جن کا قد اور جسامت عین اینتھونی جیسی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…