اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مجھے ایک 15 سالہ لڑکے نے ہراساں کرنے کی کوشش کی‘سشمیتا سین

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک ایونٹ کے دوران سشمیتا سین نے کہا کہ خواتین اسٹارز کے گرد باڈی گارڈز کے حصار کے باوجود ہجوم میں ایسے مرد ہوتے ہیں جو خواتین کے ساتھ غلط سلوک کرتے ہیں۔انہوں نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ چھ ماہ قبل ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ایک 15 سالہ لڑکے نے میرے ساتھ غلط سلوک کیا، کیونکہ اسے لگا تھا کہ ارگرد ہجوم کے باعث

مجھے اس کا احساس نہیں ہوسکے گا، مگر وہ غلط تھا، میں نے اپنی کمر سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ کتنا کم عمر ہے۔انہوں نے لڑکے کو اس کی غلطی کی سنگینی کا احساس دلا کر چھوڑ دیا۔سشمیتا سین کا کہنا تھا میں نے اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ 15 سالہ لڑکے کو یہ نہیں سیکھایا گیا تھا کہ ایسی چیزیں تفریح نہیں بلکہ جرم ہیں۔سشمیتا سین 1996 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بولی وڈ کا حصہ بنی تھیں۔ان کی ڈیبیو فلم دستک باکس آفس پر کمال تو نہیں دکھاسکی مگر ان کی اداکاری ضرور لوگوں کو بھاگئی۔وہ 2006 تک فلمی دنیا میں کافی سرگرم رہیں مگر پھر انہوں نے بتدریج کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کردی۔گزشتہ 8 سال کے دوران ان کی صرف ایک فلم ریلیز ہوئی جو کہ بنگالی زبان میں تھی۔اب وہ فلموں کی بجائے انسانوں کی فلاح کے کاموں کے لیے زیادہ سرگرم ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…