اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

سلمان خان کی 40سالہ مداح ان سے بات کرتے ہوئے بے ہوش ہوگئی

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے شو ’دس کا دم‘ کے سیزن 3 کے ساتھ بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی اختیار کررہے ہیں، جس کے پروموز کو شائقین نے بیحد پسند بھی کیا تاہم حال ہی میں اس شو کی پہلی فریق سیٹ پر بیہوش ہوگئیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دس کا دم شو کے سیزن 3 میں سلمان خان کی مداح 40 سالہ خاتون نے بھی حصہ لیا، جو شو پر موجود سلمان خان سے

بات چیت کرتے ہوئے کافی جذباتی ہوگئیں۔40 سالہ یہ خاتون سلمان خان سے ملاقات کرنے پر اتنی پرجوش تھیں کہ وہ ان سے بات کرتے کرتے شو کے سیٹ پر ہی بیہوش ہوکر گر پڑیں۔سلمان خان سے بات چیت کے دوران ان کی مداح نے اداکار کو اپنی مالی حالت کے بارے میں بتایا، اور یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے کو پیسے کی کمی کے باعث نجی اسکول سے نکال کر ایک چھوٹے اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔خاتون کے مطابق ان کے گھروالوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ان کے بیٹے کی تعلیم مکمل کروا سکیں، اور اس ہی گفتگو کے دوران یہ خاتون بیہوش ہوگئیں، جب سلمان خان نے آگے بڑھ کر انہیں سنبھالا۔تاہم ہوش میں آنے کے بعد اداکار نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے بیٹے کی تعلیم کی پوری ذمہ داری لیں گے۔مداح کی بیہوشی کے باعث اس شو کی شوٹنگ بھی کچھ دیر کے لیے منسوخ کی گئی۔خیال رہے کہ سلمان خان اپنی غیر منافع بخش چیریٹی تنظیم ‘بینگ ہیومن‘ کے تحت کیے جانے والے سماجی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ان کے شو دس کا دم کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا پریمیئر 4 جون کو ہوگا، اس شو کی میزبانی سلمان خان کررہے ہیں، جو پیر سے جمعہ تک نشر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…