منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہی فلم کے شعبے کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچا سکتے ہیں‘آمنہ الیاس

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہی فلم کے شعبے کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچا سکتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ دیکھا جائے توپاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دور میں نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پربہت تیزی کے ساتھ اچھی فلمیں پروڈیوس کی ہیں، جس کی بڑی مثال یہ بھی ہے کہ آنجہانی اوم پوری اور

نصیر الدین شاہ جیسے ورسٹائل فنکاروں نے پاکستان میں کام کیا اوران کے کام کرنے کی بدولت اوربھی بہت سے فنکاروں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔آمنہ الیاس نے کہا کہ اس صورتحال میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اب وہ وقت زیادہ دورنہیں جب پاکستان میں بننے والی فلمیں موضوع او رمیوزک کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھی اورپسند کی جائیں گی۔ ابھی تویہ شروعات ہے اور آگے اس میں بہتری ہی بہتری دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن اس بہتری کوکامیابی میں تبدیل کرنے کیلیے مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ نوجوانوں کو یہاں کام کے زیادہ مواقعے فراہم کرنا ہونگے۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں ہے۔ بس ہمیں ایکٹنگ، ڈائریکشن، رائٹنگ اوردیگرتکنیکی شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال میں لانا ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں بھی اچھا کام ہوتا رہا ہے لیکن آج کے جدید دورکی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں۔ جب تک ہم موجودہ دورکے مطابق فلمسازی نہیں کرینگے، تب تک ہمیں وہ آثاردکھائی نہیں دینگے جس کی ہم توقع رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…