جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فلم انڈسٹری میں سوچ سمجھ کر انٹر نہیں ہوئی اچانک ہی انڈسٹری کا حصہ بنی‘ اداکارہ تپسی پنو

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی کامیاب اداکاراؤں کا رجحان ہولی وڈ فلم انڈسٹری کی جانب بڑھ رہا ہے، ان میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے نام شامل ہیں، تاہم ایک ایسی بولی وڈ اداکارہ بھی ہیں جو ہولی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش مند نہیں۔یہاں بات ہورہی ہے اداکارہ تپسی پنو کی جن کی شاندار اداکاری کے باعث وہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تپسی پنو کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں سوچ سمجھ کر انٹر نہیں ہوئیں، وہ اچانک ہی انڈسٹری کا حصہ بنیں۔جہاں سونم کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا ہولی وڈ میں اچھی فلموں کی پیشکش کا انتظار کررہی ہیں، وہیں تپسی پنو کا کہنا تھا کہ وہ خود سے ہولی وڈ انڈسٹری کا حصہ بننے کے لیے کسی سے رابطہ نہیں کریں گی۔تپسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ایسا نہیں ہے کہ مجھے ہولی وڈ میں کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہے، لیکن مجھے اچھا نہیں لگتا کہ میں خود کسی سے رابطہ کروں کہ وہ مجھے ہولی وڈ میں کام دیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے بولی وڈ میں اچھے کردار آفرز ہورہے ہیں، میں ہولی وڈ جانے کی بھوکی نہیں۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون دونوں ہی ہولی وڈ میں فلمیں کرچکی ہیں، تاہم تپسی کا ایسا بیان ان دونوں پر تنقید کے طور پر بھی سامنے آسکتا ہے۔تپسی پنو اس وقت اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔وہ ’پنک‘ اور ’جڑواں 2‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…