ممبئی (این این آئی)دیپکا پڈکون فلم’ ’پدماوت‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فلمیں کیوں نہیں کررہیں؟ اصل وجہ بلآخر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا میں دیپکا پڈکون کی نئی فلم کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں جاری ہیں،وہ پدماوت کے بعد کوئی اور فلم سائن کیوں نہیں کررہی؟بھارتی میڈیا اس سوال کا جواب کبھی دیپکا اور رنویر سنگھ کی چند دنوں میں شادی کی خبریں شائع کرکے دیتا رہا ہے تو کبھی یہ بتایا جاتا رہا ہے۔
کہ دیپکا گردن اور شولڈر کی انجری میں مبتلا ہے ،جس کی وجہ سے وہ کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کررہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی تازہ خبر کے مطابق دیپکا پڈوکون آج کل پیرس میں اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،جس سے رنویر سنگھ سے شادی یا زخمی ہونے کی خبروں نے دم توڑ دیا ہے ۔اس کے باوجود سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ پدماوت کے بعد دیپکا پڈوکون نئی فلم سائن کیوں نہیں کررہی ہے ؟اس کی وجہ سامنے آگئی ہے ، پدماوت کے بعد انہیں کوئی بہتر کردار آفر نہیں کیا گیا ہے ۔پدماوت میں شاندار پرفارمنس دینے والی دیپکا پڈوکون اپنی نئی فلم میں بہتر کردار چاہتی ہیں اور اس میں پرفارم کرنے کا زیادہ مارجن موجود ہو،یہی وجہ ہے کہ وہ کوئی نئی فلم سائن نہیں کررہی ہیں۔