پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی سے متعلق رشی کپورکا دلچسپ ڈب میش

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکاررشی کپوراپنی ادکاری کے بعد یا تواپنے غصے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں یا پھر دوسروں پر بے جا تنقید کرنے پر، اب اداکار نے بہت ہی دلچسپ انداز میں برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی سے متعلق دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تاہم ان کی شادی کولے کرتاحال دنیا میں چرچے اب بھی جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے دونوں کی شادی سے متعلق ایک بہت ہی دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جسے دیکھ کرہنسے بنا کوئی نہیں رہ سکتا۔اداکارنے فلم ’جس دیس میں گنگا بہتی ہے‘، میں اداکارراج کپورکا ڈائیلاگ استعمال کرکے ڈپ میش کو دلچسپ بنادیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، دونوں کی شادی دنیا بھرکے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی جب کہ ان کی شادی میں 30 ملین ڈالرزکا خرچہ آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…