جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فلم ساز لوک بیسن پر ریپ الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانسیسی پولیس نے فلم ساز لوک بیسن کے خلاف ریپ الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔لیون اور ففتھ ایلیمنٹ فلموں کے 59 سالہ ڈائریکٹر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پیرس کے ایک ہوٹل میں 27 سالہ اداکارہ کو منشیات دیں اور ان پر حملہ کیا۔انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ان کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے میں لگائے جانے والے الزامات

کی لوک بیسن نے تردید کی ہے۔بعد ازاں فلم ساز کے وکیل تھیری مارمبرٹ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’لوک بیسن نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے کو ’وہ جانتے ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے کبھی نا مناسب سلوک روا نہیں رکھا۔خیال رہے کہ یہ الزامات کانز فلم فیسٹول کے آخری روز سامنے آئے جس میں فلمی صنعت میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی۔یاد رہے کہ لوک بیسن فرانس کے معروف فلم ساز ہیں، جنہوں نے تقریبا 100 کے قریب فلمیں تحریر، ڈائریکٹ یا پروڈیوس کی ہیں، جن میں لکی، ٹکن اور دی بگ بلیو شامل ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک سائنس فکشن فلم ’والرین‘ کو ڈائریکٹ کیا تھا جو جولائی میں ریلیز کی گئی۔رپورٹس کے مطابق فلم ساز اس وقت ملک سے باہر ہیں اور تاحال پولیس نے ان سے تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔گزشتہ کافی وقت سے فلم انڈسٹری خصوصی طور پر ہولی وڈ میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور ایک جیسا معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ ہونے والے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کے خلاف مہم جاری ہے۔فلم انڈسٹری میں دیگر معاملات میں بھی خواتین کو نظر انداز کرنے اور ان کے ساتھ مناسب رویہ نہ اپنانے کے خلاف اداکاراؤں اور خاتون پروڈیوسرز و ڈائریکٹرز نے دنیا کے سب سے بڑے فیشن فلمی میلے ’کانز‘ کے ریڈ کارپٹ پر منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا تھا۔اداکاراؤں و خواتین فلم پروڈیوسرز نے احتجاج کے دوران رقص کرکے اسے نہ صرف منفرد بنایا بلکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئیں تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…