عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

20  مئی‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں عامر خان کا کوئی متبادل نہیں کیوں کہ وہ ہر کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ کچھ نیا کرکے مداحوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘ کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

اور ہر جگہ بس رنبیر کی تعریفوں کو پھول باندھے جارہے ہیں۔بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ابتدائی طور پر عامر خان بھی فلم کا حصہ تھے اور انہوں نے فلم میں سنجے دت کے باپ کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے عامر خان کی جانب سے فلم میں سنیل دت کا کردار نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم ’سنجو‘ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اورمیں کوئی اسکرپٹ لکھتا ہوں تو انہیں ضرور بتاتا ہوں اور جب میں نے فلم ’سنجو‘ میں سنیل دت کے کردار سے متعلق عامر کو بتایا تو انہیں بہت پسند آیا جس پر عامر نے کہا کہ ’میں بھی کچھ کرتا ہوں لیکن میں اس طرح کا باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دنگل‘ میں کرچکا ہوں۔راجکمار ہیرانی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں نے عامر کو اسکرپٹ سنانے کے دوران ہی صاف الفاظوں میں واضح کردیا تھا کہ فلم ’سنجو‘ میں کسی طرح کی کوئی ردبدل نہیں کی جائے گی اور اگر کسی لائن کو تبدیل یہ کسی سین کو ختم کرنے کا کہا گیا تو میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کروں گا جس کے بعد اداکار عامر خان نے سنیل دت کا کردار کرنے سے معزرت کرلی تھی۔واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورسنیل دت کا کردار پریش راول ادا کر رہے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ’’سنجو‘‘رواں سال 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…