بالی وڈ کے ستاروں کے کئی ممالک میں بڑے بڑے گھر امیتابھ ، ابھیشک ، شاہ رخ اور سلمان خان سمیت سب نے بھارت سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں

20  مئی‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے ستاروں نے بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے گھر بنا رکھے ہیں ۔ امیتابھ ہوں ، ابھیشک ، شاہ رخ خان یا سلمان خان ، سب نے بھارت سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں ۔وہ دن گئے جب امیتابھ بچن گایا کرتے تھے کہ وہ کھولی نمبر چار سو بیس میں رہتے ہیں، اب بھارت میں الہ آباد اور گْرگرام کے علاوہ انہوں نے دبئی، پیرس، لندن

اور دیگر مقامات پر بھی گھر بنا رکھے ہیں۔ ان کا پیرس کا گھر تین کروڑ بھارتی روپے کا ہے، اس کے علاوہ ان کے پانچ گھر ممبئی میں ہیں۔امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشک نے ایشوریہ کے جڑواں نیناں کو سکون پہنچانے کے لیے جمیرہ کی گولف اسٹیٹ میں ایک ریزورٹ ولا بنا رکھا ہے جس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ اماراتی درہم ہے۔شاہ رخ خان اور گوری نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگژری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے آٹھ ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ گھر سترہ کروڑ چوراسی لاکھ بھارتی روپے کا ہے اور اس کا اپنا ساحل بھی ہے۔شاہ رخ خان کا ایک اپارٹمنٹ لندن کے پوش علاقے پارک لین میں بھی ہے جس کی مالیت دو کروڑ برطانوی پاونڈ ہے۔ایسے میں سلمان خان کہاں پیچھے رہتے،، باندرا بینڈاسٹینڈ پر اپنے عالی شان اپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ انہوں نے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ایک مہنگا گھر بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…