پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سنی لیون کے نئے روپ نے ہلچل مچادی

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ سنی لیون کے نئے روپ نے میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جہاں وہ بالکل منفرد دیوی کی طرح نظرآرہی ہیں۔اداکارہ سنی لیون ان دنوں ساؤتھ انڈین فلم ’ویر مہادیوی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں سنی لیون ماضی میں ادا کیے گئے دیگر کرداروں کے مقابلے بالکل منفرد نظر آرہی ہیں۔ پوسٹرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون ایک جنگجو

کے روپ میں گھوڑے پربیٹھی ہوئی ہیں جب کہ پس منظرمیں جنگ کا منظرنظرآرہا ہے۔ سنی لیون اپنے نئے روپ میں گھوڑے پربیٹھی بالکل ’دیوی‘ لگ رہی ہیں۔سنی لیون نے اپنی فلم ’ویرمہادیوی‘ کا پوسٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی فلم کے پہلے پوسٹرز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔سنی لیون فلم میں جنگجوکا کردار اداکررہی ہیں اور پہلی بار کسی فلم میں مکمل ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اپنے کردارکے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی کا کہنا تھا کہ میں نے اس طرح کا کردارپہلے کبھی ادا نہیں کیا، یہ میرے لیے چیلنجنگ تھا لیکن میں بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا ہیاوربہت پرجوش ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے اس قسم کے کردارکی تلاش میں تھی۔سنی لیون نے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے گھوڑا چلانے کی تربیت لینے کے ساتھ تامل زبان بھی سیکھی۔ہدایت کار وی سی وادی ویودیان کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’ویر مہادیوی‘ کو تامل، تیلگو، ملیاہم اورہندی زبان میں ریلیز کیاجائے گا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…