جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سونم کپور کی شادی میں رشی کپور کا پارہ ہائی ہوگیا رشی کپور نے تمام غصہ سلمان خان کی بھابھی اور سہیل خان کیساتھ ایسا سلوک کر دیا کہ بعد میں ان کی اہلیہ معافی مانگتی رہیں

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رشی کپور سونم اور آنند کے استقبالیہ میں سلمان خان کی بھابھی اور بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی اہلیہ پر برس پڑے۔بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ اپنے منفی رویئے اور عدم برداشت کی وجہ سے کبھی صحافی سے تو کبھی مداح سے سیلفی بنانے پر جھگڑا بھی کر چکے ہیں

یہی وجہ ہے کہ رشی کپور جذباتی رویئے کی وجہ سے سونم اور آنند کے استقبالیہ میں سلمان خان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ پر برس پڑے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رشی کپور سونم اور آنند کے استقبالیہ میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مناسب طریقے سے مبارکباد نہ دینے پر آپے سے باہر ہو گئے، بجائے اس کے وہ سلمان خان سے رو برو ہوکر اس معاملے پر بات کرتے بلکہ انہوں نے تمام غصہ اْن کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سیما خان پر اْتار دیا۔رپورٹس کے مطابق تمام صورتحال کا جب سلمان خان کو بتایا گیا تو سلمان رشی کے اس رویئے پر آگ بگولہ ہو گئے اور رشی کپور کو تلاش کرنے لگے تاہم بگڑتی صورتحال کو بھانپتے ہوئے رشی کپور محفل سے رفوع چکر ہو گئے۔ بعدازاں رشی کے غصے پر مداوہ کرنے کے لئے اْن کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور میدان میں آگئیں اور ذاتی طور پر اپنے شوہر کے رویئے پر سہیل خان سے معافی بھی مانگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…