بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ثقافتی انقلاب میں سعودی حکومت 50.9 ارب ریال خرچ کرے گی

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے جدت پسندی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ملک کو ثقافت اور انٹرٹینمنٹ کا ہب بنانے کے لیے تیزی سے قدم بڑھانے کا آغاز کردیا ہے۔امریکی فلم اسٹار کیٹی ہولمز اور برطانوی اداکار اور ڈائریکٹر ادریس ایلبا نے سعودی حکام سے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب میں 2020 تک ثقافت اور تفریح کے شعبے میں 130 ارب ریال (34.7 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سعودی عرب کی ثقافتی پالیسی کی قیادت کرنے والے احمد المازد نے کہا ہے کہ ’اس سرمایہ کاری کا مقصد حقیقی معنوں میں ثقافتی صنعت کی تعمیر ہے جہاں تھیٹرز، سینما اور تربیتی سینٹرز ہوں گے‘۔اہم منصوبوں میں سولہ انٹرٹینمنٹ کمپلیکس، آبی مخلوقوں کا سینٹر اور تین دیگر بڑے تفریحی ہب کی تعمیر شامل ہے۔ یہ تمام منصوبے سعودیہ کے تین شہروں کو ’زندگی کے معیار‘ کے حوالے سے دنیا کے 100 بہترین شہروں میں شامل کرنے کے عزم کو یقینی بنانا ہے۔کوالٹی آف لائف پروگرام 2020 کے نام سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ امیر سعودی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے کہ وہ اپنا فرصت کے وقت کا بڑا حصہ سلطنت میں گزاریں، جہاں کی نصف سے زائد آبادی 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر محیط ہے۔سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ پالیسی کے سربراہ احمد خطیب کا کہنا تھا کہ ’یہ منصوبہ سعودی شہریوں کو اطمینان دلانے کے لیے کردار ادا کرے گا اور انہیں یہ تحریک دے گا کہ وہ اپنے ملک میں ہی سرمایہ کاری کریں اور یہیں قیام کریں۔اس ثقافتی انقلاب میں سعودی حکومت 50.9 ارب ریال خرچ کرے گی، جبکہ دیگر سرمایہ کاری نجی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی پارٹنرز سے حاصل کی جائے گی۔برطانوی اداکار ایلبا نے کہا کہ ’سعودی عرب نے مجھے یہاں اپنی فلم بنانے کا موقع دیا ہے اور میں دوبارہ یہاں ضرور آؤں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…