بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

میرے نمبرز بڑھا دیں‘امیتابھ بچن نے ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کی ہے کہ مہربانی کرکے اب تو ان کے فالورز بڑھادئیے جائیں۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ سے ہاتھ جوڑتے ہوئے التجا کی ہے’’ارے یار ٹوئٹر جی، یار اب تو ہمارے نمبرز بڑھادو، کب سے اتنا کچھ ڈال رہے ہیں ۔

کچھ اور کرنا ہو نمبر بڑھانے کیلئے تو بولو‘‘ اس پیغام کے ساتھ امیتابھ نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کرائی جس میں وہ ہاتھ جوڑے اور سر جھکائے کھڑے ہیں۔یقیناً امیتابھ بچن کے مداح یہ سوچ کر حیران پریشان ہوں گے کہ بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ ایسا کیا ہوگیا کہ انہیں ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے ہاتھ جوڑنے پڑگئے تو اس کا آغاز آج سے 2 ماہ قبل ہوا تھا جب ٹوئٹر انتظامیہ نے بگ بی کیاچانک 60 ہزارفالورز کم کردئیے تھے جس کے بعد ان کے فالورز کی تعداد گھٹ کر 3 کروڑ 29 لاکھ ہوگئی تھی، تاہم امیتابھ بچن کو ٹوئٹر انتظامیہ کا یہ اقدام بالکل پسند نہیں آیاتھا اور انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا’’آپ لوگوں نے میرے چاہنے والوں کی تعدادکم کی؟یہ کیسا مذاق ہے، خیر ٹوئٹر پر سفر اچھا رہا مگر اب وقت آگیا ہے خدا حافظ کہنے کا۔‘‘تقریباً دو ماہ گزرنے کے بعد امیتابھ بچن کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور اب ان کے فالورز کی تعداد 3کروڑ 43 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے لیکن امیتابھ بچن نے ایک بار پھر ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے اپنے فالورز کی تعداد بڑھانے کی التجا کی ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد کم ہونے کے بعد اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ان سے زیادہ ہوگئی تھی اور اب بھی شاہ رخ خان 3کروڑ52 لاکھ فالورز کے ساتھ امیتابھ بچن سے آگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…