جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘ ‘کے ٹریلر نے ہلچل مچادی

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹیزر کی بڑھتی ہوئی شہرت کے بعد اداکار ارجن کپور ہدایت کار کی تعریف کرنے لگے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ہلچل مچادی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے ہر جگہ صرف رنبیر کا ہی چرچا ہے اور ہر کوئی رنبیر کو سنجے کے کردار کو ہوبہو نبھانے پر اْن کے لیے نئے دور کا آغاز کہہ رہا ہے ۔

حتیٰ کہ یہ پہلی فلم ہے جس کے ٹیزر نے مداحوں کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں کو بھی لب کشائی کرنے پر مجبور کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ ارجن کپور نے بھی رنبیر کپور کی مقبولیت کو بھانپتے ہوئے فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیئے۔بالی ووڈ اداکار اور معروف ہدایت کار بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کا فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راج کمار ہیرانی کے علاوہ کوئی دوسرا ہدایت کار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کے قابل نہیں ہوسکتا یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جوکہ انہوں نے اپنے کاندھوں پر اْٹھائی ہے کیوں کہ اگر کوئی بھی سنجے دت جیسی بڑی شخصیت پر فلم بنائے گا تو وہ زبردست دباو? میں رہے گا۔ارجن کپور نے مزید کہا کہ فلم کا ٹیزر دیکھنے کے بعد یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ فلم ’سنجو‘ آپ کو ہنسائے گی بھی اور رلائے گی بھی جب کہ فلم خود وہ سب کچھ بیان کرے گی جو ہم نے سنجے دت کے بارے میں ہمیشہ پڑھا اور سنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم میں سنجو کی زندگی کے تمام باب دکھائے جائیں گے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنبیر کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور، انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…