پاکستانی فلم ’’عشق خدا‘‘ میں کام کرنے والی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

24  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی فلم ’’عشق خدا‘‘ سے لوگوں کے دلوں میں اتر جانے والی اداکارہ و گلوکارہ وائم امردھامنی چل بسیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ’’عشق خدا‘‘ میں کام کرنے والی مراکش کی اداکارہ اورگلوکارہ وائم امر دھامنی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ اداکارہ کی عمر 34برس تھی ۔ وائم کو 2012میں ہدایتکار شہزاد رفیق نے پاکستان فلم ’’عشق خدا‘‘ میں متعارف کرایا تھا ۔

جبکہ فلم دیگر مرکزی کردار ، احسن اقبال اور میرا شامل تھے ۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وائم دھامنی کو انتقال دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ، انہیں فوری طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبرنہ ہو سکیں اور دنیا فانی سے کوچ کر گئیں ۔ رباط میں پیدا ہونے والی وائم نے اپنی پہچان بطور اداکارہ ، ماڈل اور سنگر بنائی۔ بالی ووڈ کے علاوہ بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی دکھائی دیں۔پاکستانی فلم ’’عشق خدا‘‘ کے علاوہ وائم نے پاکستانی فلم ’’ہوٹل‘‘ میں بھی مختصر سا رول ادا کیا تھا ۔ وائم دھامنی کے انتقال کے بعد شوبز کی بڑی بڑی شخصیات ان کے انتقال پر افسردہ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…