منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ٹائیگر شیروف نے مقبولیت میں سب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)فلم’’ باغی 2‘‘ نے 250 کروڑ کا شان دار بزنس کرکے ابھرتے ہوئے اداکار ٹائیگرشیروف کو اسٹار بنا دیاہے۔گذشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ساجد ناڈیاوالا کی اس فلم نے توقع سے زیادہ بزنس کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کو چونکا دیا۔ فلم مجموعی طور پر 250 کروڑکا بزنس کر چکی ہے، یعنی فلم لوکل اور انٹرنیشنل دونوں مارکیٹوں میں سپرہٹ ثابت ہوئی ہے۔

ایکشن اور اسٹنٹ سے بھرپورباغی 2 کوناظرین نے بے حد سراہااور 30 مارچ کو بڑے پردے پر پیش ہونے والی اس فلم کو شان دار پذیرائی ملی۔فلم نے پہلے دن 25 کروڑسے زائد کا کا بزنس کر کے تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا۔ یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر فلم پدماوت بھی اپنی ریلیز کے پہلے دن اتنا بزنس نہیں کرسکی تھی۔ یوں ٹائیگر کی فلم سال کی سب سے بڑی اوپننگ قرار پائی۔واضح رہے کہ کنگ خان شاہ رخ خان کی حالیہ فلمیں بھی 150 کروڑ کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ اجے دیوگن اور اکشے کمار کی ایک دو فلموں ہی نے انڈیا اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اتنا بزنس کیا۔باغی 2 کے ذریعے ٹائیگر شیروف خانز کی مقبولیت کے قریب پہنچ گئے ہیں اور سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…