مسلمان بچی کی حمایت پربولنا ثانیہ مرزا اور کرینہ کپور کومہنگا پڑ گیا

16  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)پہلے ثانیہ مرزا اور اب کرینہ کپور خان، لگتا ہے کہ ٹوئٹر پاک۔ بھارت نفرت نکالنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔حال ہی میں کرینہ کپور کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ اٹھا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ بچی سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔اس تصویر کے بعد ٹوئٹر پر کچھ افراد نے کرینہ کپور خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے ایک مسلمان سے شادی کی جبکہ اپنے بیٹے کا نام بھی ایک بادشاہ تیمور کے نام پر رکھا۔

ہرش وردھن نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ‘ کرینہ کو اس حقیقت پر شرمندہ ہونا چاہئے کہ ہندو ہونے کے باوجود انہوں نے ایک مسلم سے شادی کی، دونوں کا ایک بچہ بھی ہے جس کا نام تیمور ایک ظالم مسلم بادشاہ پر رکھا گیا۔مگر کرینہ، جو سوشل میڈیا پر موجود نہیں، کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں (بلکہ انہیں تو پروا بھی نہیں ہوگی) کیونکہ ویرے دی ویڈنگ میں ان کی ساتھی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس نفرت انگیز الفاظ پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کھا آپ کو اپنی موجودگی پر شرمندہ ہونا چاہئے، خدا نے آپ کو دماغ دیا جس میں آپ نے نفرت بھرنے کا انتخاب کیا، اور منہ دیا جو غلاظت سے بھریا۔ آپ بھارت اور ہندئوں کے لیے باعث شرم ہیں۔اس سے پہلے ثانیہ مرزا نے بھی اس بچی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تو انہیں پاکستانی ہونے کا طعنہ دیا گیا۔آٹھ سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی اور قتل کا یہ واقعہ رواں برس جنوری میں پیش آیا تھا، تاہم گزشتہ روز اسی واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے حق میں ہندو سیاستدانوں کی سربراہی میں نکلنے والے مظاہروں کے بعد اس معاملے پر بھارت اور کشمیر میں ہندو اور مسلمان ظاہری طور پر تقسیم دکھائی دیئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…