بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان نے ہرن کو مارنے کیلئے اس اداکارہ کے کہنے پر گولی چلائی، دبنگ خان کس خاتون کی وجہ سے اس حال کو پہنچے؟ عینی شاہد نے لائیو ٹی وی پر آکر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سٹارسلمان خان کو جودھ پور کی عدالت نے نایاب کالے ہرن کے شکار کے20سال پرانے مقدمے میں 5سال قید اور 10ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے اور وہ سزا سنائے جانے کے بعد جودھ پور کی جیل میں دو راتیں گزار چکے ہیں، سلمان خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے 20سال قبل فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی جودھ پور میں شوٹنگ کے

دوران نایاب کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کیا تھا۔ سلمان خان کو سزا سنائے جانے کے بعد واقعہ کے عینی شاہد بھی میدان میں آگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے بالی ووڈ اداکارہ تبو کے کہنے پر ہرن کو گولی ماری تھی . بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئےعینی شاہد کا کہنا تھا کہ 20سال پہلے رات کے وقت سلمان خان ،سونالی باندرے ،تبو اور سیف علی خان شکار کے لیے نکلے ہوئے تھے،اس دوران سلمان خان نے کالے ہرن پر گولی چلائی تو وہ بھاگ گیا اورگولی کی آواز سن کر میں بھی وہاں پہنچ گیا .پھر اداکارہ تبو نے ایک کالے ہرن کو قریب آتے ہوئے دیکھا اور سلمان خان کو کہا کہ اب گولی چلاؤجس پر سلمان خان نے گولی چلا دی .عینی شاہد نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ گولی سلمان خان نے ہی چلائی تھی . دوسری جانب ایک انٹر ویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اکیلا نہیں ہوں جو شکار کے لیے نکلا تھا ۔خیال رہے کہ سلمان خان نے ضمانت کیلئے جودھ پور کی سیشن عدالت سے رجوع کر رکھا ہے جہاں ان کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو

علیحدہ نہیں کریں گے۔بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو سینٹرل جیل کی بریک نمبر ایک میں رکھا گیا انہیں قیدی نمبر 106 دیا گیا ،سلمان خان کو عام قیدیوں کی طرح دال روٹی بھی دی گئی جسے انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا۔جودھ پور کی سینٹرل جیل میں کئی خطرناک قیدی بھی موجود ہیں

جس میں وہ معروف گینگسٹر بھی شامل ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔جودھ پور کی جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لورن وشنوئی بھی قید ہے، یہ وہی گینگسٹر ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی،اسی جیل میں بھارت کے مشہور ریپ کیس کے مجرم گرو رام رحیم سنگھ کو بھی رکھا گیا ہے جن کے مقدمے کے تین گواہ مارے جا چکے ہیں

جبکہ تین تاحال لاپتہ ہیں۔جیل میں شمبو لعل بھی قید ہے جس نے ایک مسلمان مزدور کو کلہاڑیوں کے وار کر کے نہ صرف قتل کیا بلکہ ایک ویڈیو کے ذریعے اس کا اعتراف بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…