ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربر یت پاکستانی اداکاروں کا گھنائوناچہرہ کھل کر سامنے آگیا

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ہونے والے ہر انسانیت سوز واقعہ پر بڑھ چڑھ کر آواز اٹھانے والے نامور پاکستانی فنکار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے ہر انسانیت سوز واقعہ پر بڑھ چڑھ کر آواز اٹھانے والے نامور پاکستانی فنکار اور اہم شخصیات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت

پر خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہوں جو کہ پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی خواتین پر ڈاکو مینٹری بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں یا ماہرہ خان، ارمینا خان، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی ، ہمایوں سعید، شان شاہد، رابی پیرزادہ ، راحت فتح علی خان ہوں سب نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس مجرمانہ خاموشی کو یک دم توڑ کر فرض کفایہ ادا کرنے والی شخصیت حمزہ علی عباسی کی ہےجنہوں نے نہ صرف کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو ننگا کر کے رکھ دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے نہایت جارحانہ اندازمیں اقوام متحدہ اور اس کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر ہونےوالا ظلم اقوام متحدہ کے چہرے پر طمانچہ ہے۔ اس ظلم کے بعد امریکی اور بھارتی حکومت کو دہشتگردی پرلیکچر دیتے ہوئےشرم آنی چاہئیے کہ کون دہشتگرد ہے۔‘‘ قصور کی ننھی زینب کے اندوہناک قتل اور پی ایس ایل کی پاکستان آمد پر بڑھ چڑھ کر ٹویٹر پر گلا پھاڑ کر چیخنے والے پاکستانی فنکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جاری مظالم پر خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ان فنکاروں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ وقت بھارتی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…