بالی ووڈ آج بھی آپ کا منتظر ہے ! بھارتی صحافی اور فلم تجزیہ کار سبھاش نے کس پاکستانی اداکارہ کے نام کھلا خط لکھ ڈالا؟

2  اپریل‬‮  2018

ممبئی( آن لائن ) نامور بھارتی صحافی اور فلمی تجزیہ نگار سبھاش کے جھا نے ماہرہ خان کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اب بھی ماہرہ کا منتظر ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی کرتا ہے جب کہ بھارت میں بہت سے لوگ اب بھی ان کے بالی ووڈ میں منتظر ہیں۔جن میں ایک بھارتی صحافی اور فلمی تجزیہ نگار سبھاش کے جھا ہیں جنہوں نے ماہرہ کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے ۔

جس میں میں انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی اور ماہرہ خان کے برطانوی میڈیا کودئیے گئے انٹرویوکو زیرموضوع بنایاہے۔سبھاش کے جھانے خط میں لکھا وہ آج بھی اس دن کے منتظر ہیں جب بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ فلم ورنہ میں زیادتی جیسے موضوع پر آواز اٹھانے کیلئے سبہاش نے ماہرہ اورپاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی تعریف کی اس کے علاوہ انہوں نے فلمخدا کیلئیجیسی بہترین فلم بنانے کیلئے بھی شعیب منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سبھاش جھا نے مزید کہا ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلمرئیسکی ریلیز کے وقت بھارت میں موجود نہیں تھیں اور یہ بہت افسوسناک بات تھی، جب میں نے فون پر اس بارے میں ان سے بات کی انہوں نے مجھ سے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ کتنی دکھی ہیں۔ پاکستان میں کوئی اور ایسا اداکار نہیں ہے جسے یہ موقع ملا ہو لیکن یہ موقع مجھے ملا۔ تاہم اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں نے میراتھون میں حصہ لیا ہو اور جیت کے قریب پہنچ کر پیچھے رہ گئی ہوں۔سبھاش جھا کا ماہرہ خان کا بی بی سی کو دئیے جانے والے انٹرویو کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے وہ انٹرویو دیکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بالی ووڈ ان کی پہلی ترجیح نہیں ہے۔ ماہرہ کو بالی ووڈ کی ضرورت ہے، اور ماہرہ کی بھارتی انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں شمولیت کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ابھی یہ وقت صحیح نہیں ہے۔ ایک بار ماہرہ نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ ایک وقت میں ایک فلم کرنا پسند کرتی ہیں، ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹاہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…