ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ 5اپریل کو ہو گا

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکار سلمان خان تنازعات کے حوالے سے بڑی شہرت رکھتے ہیں اور اس وجہ سے ان کا فلمی کیریئر عروج و زوال کا شکار رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جانا ہے، جس میں اگر انہیں سزا ہوئی تو پروڈیوسرز کے 600 کروڑ روپے داؤ پر لگ سکتے ہیں۔سلو میاں مشہور ہٹ اینڈ رن کیس اور 2 چنکارا ہرن کے شکار کے مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔

لیکن اب ایک اور نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے باعث ان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پر راجستھان کی مقامی عدالتوں میں نایاب کالے ہرن کے شکار اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔جودھپور کی مقامی عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 5 اپریل کو سنایا جائے گا جب کہ مقامی عدالت نے سلمان خان سمیت تمام نامزد ملزمان کو بھی فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر طلب کر رکھا ہے۔دبنگ خان 5اپریل کو مقدمے کے فیصلے کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں تو وہیں بالی وڈ کے پروڈیوسرز بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…