ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ حسیناؤں کی بغیر میک اپ سیلفیوں کی دھوم

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) گلیمر اور شوبز کی چکاچوند سے بھرپو ر بالی ووڈ میں کام کرنے والی حسینائیں کام سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ شوبز کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کیلئے اداکاراؤں کو ہر وقت میک اپ کی گہری تہہ اپنے چہرے پر سجانی پڑتی ہے، لیکن اداکارائیں بھی عام انسان ہوتی ہیں جنہیں ہر وقت میک اپ میں رہناپسند نہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام اداکارائیں بغیر میک بھی اتنی ہی خوبصورت نظر آتی ہیں جتنی کہ میک اپ کے ساتھ۔اس کا ثبوت اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی سیلفیاں ہیں۔

جو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ کے معصوم حسن کو میک اپ کی گہری تہوں کی ضرورت نہیں ہے، جس کا ثبوت ان کی بغیر میک سیلفی ہے جو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ عالیہ بھٹ بغیر میک اپ بھی بہت خوبصورت نظرآتی ہیں۔فلم’’باغی2‘‘میں اپنی خوبصورتی سے مداحوں کے دل موہ لینے والی اداکارہ دیشا پٹانی بغیر میک اپ بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کو بھی اپنی اداکاؤں اور خوبصورتی سے دیوانہ بنانے والی پریانکا چوپڑاحقیقی زندگی میں بالکل عام سی لڑکی ہیں جس کا ثبوت ان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی ہے جس میں وہ کسی چھوٹی بچی کی طرح پوز بنائے ہوئے ہیں۔اداکارہ انوشکا شرما بھی اصل زندگی میں زیادہ میک اپ کرنا پسند نہیں کرتیں اور بغیر میک اپ بھی بہت حسین نظر آتی ہیں۔اداکارہ بپاشا باسو انسٹا گرام پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ بپاشا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ بغیر میک صرف ہلکی سی لپ اسٹک لگائے تمام لوگوں کے ہوش اڑاتی نظر آرہی ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف جتنی حسین میک اپ میں اسکرین پر نظر آتی ہیں اس سے کہیں زیادہ خوبصورت بغیر میک اپ دکھائی دیتی ہیں۔معصوم حسن اوربھولی صورت والی شردھا کپور کو بھی سیلفیوں کا بہت شوق ہے۔ سادگی اور بغیر میک اپ شردھا بہت حسین نظر آتی ہیں۔فلم’’فقرے‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ریچا چڈھا بھی بغیر میک اپ کچھ کم حسین نہیں لگتیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…