ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان نے عامر خان کو چائنیز باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو چائنیز باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان اپنی اداکاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور فلموں کا انتخاب بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلاپ فلموں کی تعداد بہت کم ہے جب کہ اب انہیں چین میں بھی بیپناہ مقبولیت حاصل ہوگئی ہے۔

جہاں ان کی فلمیں بھارت سے بھی زیادہ بزنس کررہی ہیں۔عامر خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘،’’پی کے‘‘ اور ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ چین میں ریلیز کیں جنہوں نے چینی شائقین کو بے حد متاثر کیا اور بھارت سے بھی زیادہ بزنس کیا، عامر خان کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بھی اپنی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے چائنیز باکس آفس پر 4 ارب اور82 کروڑ کا بزنس کیا جو فلم کے بھارت میں کیے گئے بزنس کو ملا کر ٹوٹل 9 ارب اور 15 کروڑ بنتے ہیں جب کہ عامر خان کی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے 9 ارب 2 کروڑ اور92 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔واضح رہے سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے اور بھارت پہنچ جاتی ہے جسے سلمان خان تمام تر مشکلاتوں کے بعد واپس پاکستان پہنچاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…