منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

رنویر سنگھ اور دپیکا کے ملن کے لیے وقت مقرر کردیا گیا

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا کے ملن کے لیے وقت مقرر کردیا گیا۔اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے بعد مداحوں کی نظریں اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہوئی ہیں اور مداحوں کو اس جوڑے کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے جو بالآخر جلد ختم ہوجائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے جاری قربتوں کو رشتہ ازدواج میں

منسلک کرنے کے لیے رواں برس ماہ ستمبر اور دسمبر کا وقت مقرر کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کے والدین نے شادی کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا ہے جس کو ابھی راز میں رکھا جارہا ہے جب کہ شادی ہندو رسم و رواج کے تحت دونوں اداکاروں کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوگی۔واضح رہے کہ رنویر اور دپیکا نے اپنی شادی بھارت سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دونوں کے والدین نے زیادہ رشتے دار بھارت میں ہونے کی وجہ سے شادی کی جگہ ممبئی میں مقرر کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…