دوریاں ختم کرنے پاکستان آئی ہوں:بھارتی اداکارہ نندتا داس

31  مارچ‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ادا کارہ نندتاداس نے کہاہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے جبکہ وہ دوریاں ختم کرنے کیلئے پاکستان آئی ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے کیلئے آئی اداکارہ نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9سال بعد پاکستان آئی ہوں اور یہاں آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ کارا فلم فیسٹیول میں شرکت کےلئے پاکستان آئی تھی جب میری ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’فیراک‘ کی

نمائش ہوئی تھی اور اب منٹو بنا رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ منٹو پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے افسانہ نگار تھے اور کوشش ہو گی کہ یہ فلم دونوں ممالک میں نمائش کےلئے پیش ہو۔ نندتا داس نے کہا کہ ہمارے درمیان دوریاں نہیں ہونی چاہئیں، میں دیوار اور دوریاں ختم کرنے کےلئے یہاں آئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی میوزک بہت پسند کرتی ہوں اور شوق سے سنتی ہوں۔خیال رہے کہ نندتا داس افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنارہی ہیں جس کا نام ’منٹو‘ رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…