’’ ویلکم ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ‘‘،فنکاروں کا اظہار خوشی

31  مارچ‬‮  2018

لاہور(این این آئی) اداکارہ ثناء ، ریما ، جویریہ سعود ، مدیحہ شاہ ، حمیرا ارشد ، عارف لوہار ، عدنان صدیقی ، عابد علی ، عائشہ عمر ، ثمینہ پیر زادہ ، شگفتہ اعجاز ، شبیر جان ، عمران بخاری ، جاوید شیخ اور نور بخاری نے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کے بعد اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی کھیلنے پاکستان آگئی ہے۔

اور یہ پاکستان میں امن پسند قوتوں کی فتح ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف خود کش بمبار کے ذریعے نہیں بلکہ دشمن قوتیں جس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے منفی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں وہ بھی ایک طرح سے دہشت گردی ہے مگر اب کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچز کے ذریعے دنیا بھرمیں پاکستان کا روشن چہرہ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں یقینا وہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان سے خوبصورت سنہری یادیں لیکر روانہ ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…